پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیے

Spread the love


پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیے فہمیدہ سلیم، بھائی چارے کی روایت کو برقرار اور فروغ کے لیے ہمیں ایک ہو کر چلنا ہوگا،روبینہ اکبر، راولپنڈی نمائندہ خصوصی ، پاکستان بنتے وقت ہمارے اباؤ اجداد اپنا سب کچھ ہندوستان چھوڑ کر پاکستان ائے کیونکہ قائد اعظم رحمت اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو ازادی ہوگی ہر فرقے کے لوگ اسانی سے اپنی اپنی عبادات کر سکیں گے اسی جذبے کے تحت کرسچن سٹڈی ویلفیئر عرصہ دراز سے پورے پاکستان میں اپنے پروگرام کے ذریعے عوام میں یہ شعور پیدا کرتی ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کو طائف بھیجنے چاہیے ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہونا چاہیے کرسچن سٹڈی کی چیئر پرسن میڈم فہمیدہ سلیم نے راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں ایک خوبصورت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا نمود سحر ویلفیئر کی چیئر پرسن میڈم روبینہ اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بھائی چارے کے فروغ کو اگے بڑھانا ہوگا سب مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ایک دوسرے کی ساتھ رہنا اور ایک دوسرے کو ملنا یہ ایک اچھی روایت ہے ہمیں اس کو برقرار رکھنا چاہیے تقریب سے ڈاکٹر زائد احمد، سلیمہ منیر، منظور مسیح، چوہدری سلیم ممتاز، تنویر نوشاھی، عطاء الرحمن اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں