جہلم شہر کی سبزی و فروٹ منڈی میں سہولیات کا فقدان شہری مشکلات سے دوچار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر کی سبزی و فروٹ منڈی میں سہولیات کا فقدان شہری مشکلات سے دوچار،خواتین، بچوں، بوڑھوں، عام شہریوں سمیت خریداروں کا گزرنا محال، جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے آڑھتیوں، بیوپاریوں، گاہکوں، اور زمینداروں کیلئے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں سایہ یا پینے کے صاف پانی کی سہولت ناپید اور نہ ہی سیکورٹی کا کوئی مناسب انتظام، جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی اس وقت سیکورٹی رسک بن چکی ہے، مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران کی نااہلی اورعدم دلچسپی کے باعث سبزیوں و پھلوں کی روزانہ کی بنیاد پر نرخ ناموں کے مطابق گاہکوں سے وصولی نہیں کی جاتی اور نرخ نامے بھی بروقت آویزاں نہیں کئے جاتے نہ ہی کہیں کوئی عملداری نظر آتی ہے، دکاندار من مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں، مارکیٹ کمیٹی کا عملہ حصہ بقدرجثہ وصول کرکے شہریوں کا تماشا دیکھتے دکھائی دیتے ہیں، شہریوں نے سبزی منڈی میں سہولتوں کے فقدان، بڑی گاڑیوں، چنگ چی رکشوں،گدھا ریڑھیوں، کی وجہ سے منڈی کے اندر تمام راستوں کو بند کرکے خریداروں کی آمدورفت میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں جس کی شہریوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں قائم ہونے والی غیر قانونی تجاوزات بارے شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سبزی و فروٹ منڈی کی موجودہ صورتحال و مسائل کاجائزہ لیتے ہوئے منڈی میں قائم تجاوزات، مصنوعی مہنگائی، صارفین کے لئے سہولیات اور سیکورٹی کے انتظامات کروانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ شہری مناسب نرخوں پر خریداری کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں