جہلم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں بے اثر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں بے اثر، شہری ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش استعمال کرنے سے خطرناک امراض میں مبتلاہونے لگے،شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کیوجہ سے شہری ملاوٹ شدہ اور ناقص کھانے استعمال کرنے سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، سول لائن روڈ، راجہ بازار، چوک گنبد والی مسجد، مشین محلہ روڈ، روہتاس روڈ، جادہ روڈ، محمدی چوک، قبرستان چوک،کمیلا روڈ، پولیس لائن روڈ، کریم پورہ روڈسمیت جی ٹی روڈ سمیت دیگر مقامات پر جہاں مسافروں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے اور شہر کے بارونق بازاروں میں قائم فوڈ پوائنٹ قائم ہیں جو ملاوٹ کرکے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی دھجیاں بکھیرتے نظر آتے ہیں، ہوٹلوں پر کھانا تیار کرنے والے ملازمین کھلے جوتے، گندے کپڑے پہنے حفاظتی ٹوپی کے بغیر کھانے تیار کرنے میں مگن دکھائی دیتے ہیں اور کھانوں میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء ناقص اور کھلے برتنوں میں رکھ کر شہریوں کو کھلائے جاتے ہیں، ہوٹل مالکان بڑی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر شہریوں کو ناقص و غیر معیاری کھانے فروخت کرکے شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کررہے ہیں، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ ہوٹلوں سمیت فوڈ پوائنٹس پر کام کرنے والے محنت کشوں کا ہفتہ وار میڈیکل چیک اپ کرانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں