جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم محکمہ لیبر کے افسران کی ملی بھگت سے کھلے عام شہر اور گردونواح میں قائم ہوٹلز، ورکشاپس،بھٹہ جات اور سبزی وفروٹ منڈیوں میں بچوں سے مشقت لینے کا سلسلہ جاری، چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر محکمہ لیبر کے افسران خاموش تماشائی، متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں مختلف مقامات پر ہوٹلوں،ڈھابوں،ورکشاپس، سبزی وفروٹ منڈیوں،ٹی سٹالز،کباڑ کی دکانوں پر بچوں سے مشقت لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ لیبر کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کیوجہ سے بااثر دکاندار قانون کی دھجیاں بکھیرتے نظر آتے ہیں، قانون کی عملداری نہ ہونے کیوجہ سے مختلف مقامات پر10/12 سالہ لڑکے کام کررہے ہیں جوچائلڈ لیبر کے ذمرے میں آتے ہیں،مسلسل خلاف ورزی پر لیبر افسران مختلف وجوہات پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لیاجائے اوربچوں سے مشقت لینے کا سلسلہ بند کروایاجائے۔
