قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر کمرشل آتاشی محمد اختر ممبر بر طا نوی پارلیمنٹ افضل خان ڈپٹی میئر راچڈیل عاصم رشید نے فیتا کاٹا۔ مانچسٹر
(چودھری عارف پندھیر ) بر طانیہ اور یورپ کی کاروباری شخصیت چودھری خالد کے دفتر (سمتھ فیلڈ مارکیٹ ) کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ھوئ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل قونصلر محمد اختر تھے بر طانیہ کی سیاسی عوامی شخصیت ممبر بر طانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان ڈپٹی میئر راچڈیل عاصم رشید کاروباری شخصیت چودھری جاوید گوندل -مولانا محمد اقبال نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ پاکستانی کاروباری لوگ مجھ کو جہاں بھی بلائیں گے میں پہنچ جاؤں گا حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق ھم پاکستانی کاروباری شخصیات جو پاکستان کی معثیت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں انکے کے ساتھ ھر قسم کا تعاون کریں گے سمتھ فیلڈ مارکیٹ میں پھل اور سبزیوں کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ انکے مسائل مل جل کر حل کریں گے یہاں آکر چودھری خالد اور دوسرے کاروباری لوگوں سے مل کر خوشی ھوئ اور انکو پاکستان گورنمنٹ کی تر جیحات بھی بتائیں کمرشل قونصلر محمد اختر نے کہا کہ میری ذمہ داریوں میں شامل ھے کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ اور ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کروں اور یہاں کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کے ساتھ کنکٹ رکھوں -میں سب پاکستانی کاروباری لوگوں کے درپیش مسائل حل کروانے میں اپنی خدمات پیش کرتا ھوں اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ جہاں کوڈ 19کی وجہ سے کئ کاروبار بند ھو رھے ہیں وہاں ھمیں بہت خوشی ھو رھی ھے کہ چودھری خالد جیسے ھمارے پاکستانی بھائ اپنے نئے کاروبار کھول رہے ہیں نئے کاروبار سے نا صرف اس علاقے کو فائدہ ھوگا بلکہ بر طانیہ کی معثیت اور زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کو بھی فائدہ ھوگا ڈپٹی میئر راچڈیل عاصم رشید نے کہا کہ پاکستانی نثراد کاروباری لوگوں کی وجہ سے بر طانیہ کی معثیت کو فائدہ ھو رھا ھے میں پاکستانی کاروباری لوگوں سے اپیل کرتا ھوں کہ وہ پاکستان میں انوسٹمنٹ کریں اسوقت پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاروں کی ضرورت ھے مجھے خوشی ھے کہ قونصل جنرل طارق وزیر نے خود آکر کاروبار کا افتتاح کیا اس موقع پر بر طانیہ کی ممتاز مزہبی شخصیت مولانا محمد اقبال نے نئے کاروبار کھلنے پر خصوصی دعا بھی کرائ اور کہا ھمیں خوشی ھے کہ پاکستانی قونصل طارق وزیر اور کمرشل قونصل محمد اختر کاروباری لوگوں کی حوصلہ افزائ کے لئے یہاں آئے -سبزیاں او فروٹ کے یورپ اور بر طانیہ کے بڑے سپلائر چودھری جاوید گوندل نے مارکیٹ آنے پر قونصل جنرل اور کمرشل قونصل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوڈ 19 کی وجہ سے زیادہ کرایوں کی وجہ سے فروٹ اور سبزیاں مہنگیں داموں کی وجہ سے عوام کو اعتراض تھا اب سب چیزیں سستے داموں پر دستیاب ھے اس سال پی آئ اے کی بندش کی وجہ سے صرف پچیس فیصد آم منگوا سکے ہیں آخر میں میزبان چودھری خالد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں پر موجود کاروباری لوگوں نے نے قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل قونصل محمد اختر کو اپنے مسا ئل بتائے اور کہا کہ اگر پاکستانی قونصلیٹ ھمارے ساتھ مکمل تعاون کرے تو اس سے پاکستان کو زر مبادلہ کی صورت میں بہت فائدہ ھو گا ھم قونصل جنرل اور کمرشل قونصلر کے شکر گزار ہیں کہ وہ یہاں آئے اور ھمارے مسائل سنے اور انکو حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائ