

ساہیوال چوہدری آصف ندیم :تھانہ ہڑپہ کے علاقہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہارون غنی کا چھاپہ پنجاب بھر میں جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
پنجاب بھر میں زمینداروں اور دکانداروں کو جعلی زرعی ادویات کی دھڑلے اور بڑی دیدہ دلیری سے فروخت جاری رکھنے والے علی رضا عرف چھوٹو کنگ سے بھاری مقدار میں تین کمپنیوں کی جعلی ادویات دو سو لیٹر ڈرم سمیت گرفتار کر لیا اور تین عدد جعلی ادویات کے ڈرم بھی برآمد کر لئیے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہارون غنی نے ملزم کے خلاف کاروائی کے بعد تھانہ ہڑپہ میں ایف آئی آر درج کروا دی… تفصیلات کے مطابق تھانہ ہڑپہ کی حدود میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہارون غنی کو بذریعہ مسمی عابد علی ولد محمد علی اطلاع ملی کہ ایک شخص جس کا نام علی رضا ولد محمد بوٹا جعلی ادویات لے کر آرہا ہے اور مجھے شک گزرا ہے کہ یہ زرعی ادویات جعلی ہیں اور ان کے اوپر کوئی لیبل نہیں ہے تو میں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہارون غنی کو فون کیا ڈپٹی ڈائریکٹر نے بروقت ناکہ لگا کر اس سے بھاری مقدار میں دو نمبر جعلی زرعی ادویات پکڑ لیں اور حوالہ پولیس کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا