بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور انکی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذلفی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور انکی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے، اس مقصد کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر افسران نے مجموعی طور پر اوورسیز پاکستان کمیشن کے آن لائن پورٹل پر درج پر ابتک289 درخواستوں کو حل کیا گیا،56کیس کورٹ میں، آج کے اجلاس میں 11درخواستوں کے حل کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے اوورسیز پاکستانیوں اور انکے اہلخانہ کی شکایات کی سماعت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کے موقع پراے ڈی سی جی سید نذارت علی،اے سی جہلم ذوالفقار احمد، اے سی سوہاوہ شرجیل شاہد، نمائیندہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین،تحصیلدار جہلم،تحصیلدار دینہ اورمختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں متعدد شکایات کی سماعت کی گئی اور ان میں سے متعدد پر فوری احکامات جبکہ دیگر کی مزید انکوائری کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ جہلم متحرک ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدہ پراگریس کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں