اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کامیرج ہالز کا وزٹ،

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کامیرج ہالز کا وزٹ، ون ڈش کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانے عائد،مارکی سیل۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے دیگر عملہ کے ہمراہ مختلف میرج ہالز اور مارکیز کا وزٹ کیا ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایڈن مارکی مالکان کو دولاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور مارکی سیل کر دی۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی حکومت کی پالیسی کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انتظامیہ حکومتی احکامات پر عمل کرانا جانتی ہے اور اگر کسی میرج ہال،مارکیز مالکان نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو آئندہ اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں