ضلع جہلم کی اپ گریڈیشن سے شہر بڑے شہروں کے ہم پلہ ہو جائے گا

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ)
ضلع جہلم کی اپ گریڈیشن سے شہر بڑے شہروں کے ہم پلہ ہو جائے گا۔ چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے کہا ہے کہ بلاشبہ ضلع جہلم میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، جن کے ثمرات آنا شروع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جہلم دورویہ سڑک کی تعمیر سمیت آئندہ چند ماہ کے دوران ضلع جہلم کا ایک نیا، بھرپور اور ترقی یافتہ نقشہ سامنے آئے گا جو یقیناً بڑے شہروں کے مقابلے میں ہوگا ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد ضلع جہلم کے شہریوں کو روزگار، علاج، تعلیم اور کاروبار کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
چوہدری عابد محمود کا کہنا تھا کہ اگرچہ مجموعی طور پر کاروباری حالات میں کچھ مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، تاہم پندرہ الیکٹرک گرین بسوں کی نقل و حرکت سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ ضلع بھر میں معاشی سرگرمیوں اور خوشحالی میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مخلصانہ کاوشوں اور عملی اقدامات کی بدولت جہلم، راولپنڈی ڈویژن میں ایک مثالی اور ترقی یافتہ ضلع بن کر ابھرا ہے، جو دیگر اضلاع کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں