خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صنعت زار میں ایک باوقار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

جہلم ( بلال رضا ) اس تقریب کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر خضر حیات خان نے کیا تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر انچارج صنعت زار سہیل ناصر، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، عبدالغفور چوہان (چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس، ضلع جہلم) اور مسز فلک ناز سیٹھی ڈاکٹر شاہد تنویر ۔
مسز شاہدہ شاہ بھی موجود تھے۔ مقررین نے خواتین کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بااختیار کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر میراں محمد بخش ہسپتال کی جانب سے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جس میں خواتین اور دیگر شرکاء کے لیے مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں شوگر ٹیسٹ سمیت دیگر بنیادی طبی معائنے کیے گئے اور شرکاء کو صحت سے متعلق مفید مشورے بھی دیے گئے۔ اس اقدام کو حاضرین نے بے حد سراہا کیونکہ اس سے عوام کو بروقت طبی سہولت میسر آئی۔
تقریب کے اختتام پر خواتین کے حقوق، ان کی عزت و وقار اور معاشرے میں ان کے مثبت کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔ اس واک میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ اس طرح یہ تقریب خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے شعور بیدار کرنے اور معاشرے میں خواتین کے مقام و مرتبے کو اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں