عثمان چوہدری ( اُردو گلوبل اسلام آباد)
سعودی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ان کے بھائیوں کی وفات پر اظہار تعزیت اور ورثاء کے حق میں دعا کی- ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کرونا صورتحال اور عمرہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے دریافت کیا- سعودی سفیر نے پروازیں بحال کرنے کے بارے میں کہا کہ جلد کرونہ صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں کھل جائیں گی-
وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی برادرانہ تعلقات ہیں-
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ عوامی اور حکومتی روابط اس قدر مستحکم ہیں کہ انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ جبکہ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان ہیں۔
ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا-
