جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے شہید نجیب کی برسی منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے ضلعی دفتر میں شہید نجیب کی تیسری برسی منائی گئی اس موقع پر تعزیتی اجتما ع ہوا یاد میں دئے جلائے گئے اور قرآن خوانی بھی کی گئی جس کے بعد ضلعی صدر ندیم قریشی،نور محمد منجھو،انعام شاہ،اسرار سرکی،بابو شاہ،نثار ٹانوری،نگار بروہی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہید نجیب کو خراج تحسین پیش کیا۔
