غزل شکیل قمر۔
محبت میں دگر کوں ہو گئے ہیں روز و شب میرے
ہوئے ہوں گے کسی کے اور ہوتے ہیں وہ کب میرے
وہ دم بھرتے ہیں غیروں کی محبت کا چلو اچھا
ٹھکانے لا کے چھوڑے ہیں کسی نے ہوش اب میرے
میں اپنی لغزشوں کو دوسروں کے سر نہیں دھرتا
کروں کس سے شکایت ہوں برے حالات جب میرے
مبارک ہوں انہیں تازہ بہاریں اور حسیں گلشن
یہ سو کھی پتیاں میری یہ سوکھے پھول سب میرے
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن