کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دولہا کو گرفتار کر لیا گیا۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور اس دوران ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔
حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول، کالجز، دفاتر اور شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ناکوں کے باوجود کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جس پر پولیس کی جانب سے ایکشن بھی لیا جا رہا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لیڈی پولیس اہلکار کچھ ساتھیوں سمیت اسٹیج پر آتی ہے اور دولہے سے اپنے ساتھ چلنے کا کہتی ہے۔
دولہے کے قریبی رشتہ دار پولیس اہلکاروں سے کچھ دیر بحث کرتے ہیں جس کے بعد دولہا ان کے ساتھ جانے پر رضا مند ہو جاتا ہے جسے پولیس اہلکار اپنے ساتھ تھانے لے جاتے ہیں۔