عارف چودھری دورہ پاکستان میں پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی جانب فلیٹئر ھوٹل لاھور سے ان کی صحافتی خدمات کی وجہ سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا

Spread the love

مانچسٹر میں منعقدہ اس تقریب میں مانچسٹر کی صحافی برادری و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

کورونا وائرس کی وجہ سے حکومتی ایس و پیز کا خاص طور ہر خیال رکھتے ہوئے شرکا کی تعداد محدود رکھی گئی

شرکا کا کہنا تھا کہ سنئیر صحافی چودھری عارف پندھیر کو پاکستان ایوار ڈ اکیڈمی کی جانب گولڈ میڈل ملنا ان کے بے لوث صحافتی خدمات کا اعتراف ہے

تقریب میں موجود صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ برطانیہ میں موجود تمام پاکستانی صحافی برادری کے لئے اعزاز کی بات ہے

قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عارف چودھری کو پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتا ھوں انکے غیر جانبدارانہ صحافت کی وجہ سے انکا ایک خاص مقام ہے اس لئے میں خصوصی طور پر تقریب میں آیا اور رضیہ چودھری کو تقریب منعقد کرانے پر مبارکباد دیتا ھوں انہوں نے مزید کہا
کہ کورونا وائرس بحران کے دوران برطانیہ میں موجود پاکستانی صحافیوں نے مثالی کردار ادا کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ حکومت پاکستان کو سفارشات بھیجے گی کہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں کو کو کورونا وائرس آگاہی کے اعتراف میں سرکاری سطح پر خصوصی ایوارڈ دئیے جائیں میزبان رضیہ چودھری نے کہا کہ مجھے خوشی ھوتی ھے جب کوئ پاکستانی کسی شعبہ میں پاکستان کا نام روشن کرتا ھے میں عارف بھائ کو پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی جانب سے میڈل ملنے پر انہیں مبارکباد دیتی ھوں اور ھمیں ان پر فخر ھے اس لئے میں نے انکے لئے خصوصی تقریب کا اھتمام کیا میں قونصل جنرل طارق وزیر کے عشیائیہ پر آنے پر انکی شکر گزار ھوں اس موقع پر عارف چودھری نے میزبان رضیہ چودھری کا انکے اعزاز میں خصوصی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باجی رضیہ چودھری بر طانیہ میں کمیونٹی کی ایسی راہنما ھے کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں ھمیشہ سب سے آگے ھوتی ہیں تقریب میں موجود تمام دوست احباب کا خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب میں پاکستان سے آئے ھوئے ریٹائرڈ ڈاکٹر ساجد لطیف اور پی ٹی آئ کے مقامی راہنما علی عون نے چودھری عارف پندھیر کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور ایسی مثالی تقریب منعقد کرنے پر محترمہ رضیہ چودھری کا شکریہ ادا کیا -تقریب میں افتخار بھائ -ظہیر مرزا -کاشف علی -ہارون زیشان شانی نے اپنی آواز کے جادو سے محفل میں موجود لوگوں کے دل جیت لئے ممتاز قانون دان ظہیر چودھری -عمران ساجد کاروباری شخصیت مصطفے چوہان سینئر صحافیوں راجہ واجد- چودھری محمود اصغر -فیاض بشیر -ندیم ارشاد نے عشیائیہ میں خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں