منشیات عام فروخت ہونے باعث نوجوان نسل نشے کی لت میں تیزی سے مبتلا ہونے لگی،معززین علاقہ سراپاء احتجاج
شہریوں کا سی پی او سے کلر آبادی محلہ سراجپورہ میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
گوجرانوالہ( وقارباجوہ سے)کلرآبادی محلہ سراجپورہ میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جما لیے،منشیات فروشی کے باعث شرفاء کا جینا محال، معززین عزت کے مارے چپ رہنے پر مجبور علاقہ مکینوں کا اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ
۔تفصیلات کے مطابق کلر آبادی محلہ سراجپورہ محلہ غازی آباد محلہ طارق آباد میں منشیات کا دھندہ عروج پر ہے۔منشیات فروش اپنے گاہکوں کو ہوم ڈیلوری سروس دینے میں بھی پیش پیش ہیں جبکہ منشیات عام فروخت ہونے کی وجہ سے علاقہ میں نشیئوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جس کے باعث معززین علاقہ انتہائی قرب کا شکار ہو گئے ہیں۔منشیات فروشی کا یہ سلسلہ
کلر آبادی مقامی قبرستان چونگی والا قبرستان اور ویران جگہ میں عرصہ دراز سے جاری ہے لیکن پولیس کی جانب سے کاروائی کا نہ ہونا باعث شرم کی بات ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خدارا اس لعنت سے عوام کی جان چھوڑائی جائے اور منتھلیاں لینے والے کرپٹ پولیس آفیسران کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے