کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔ابو عاصم اعظمی

Spread the love

حکومت ان سخت حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔سابق ممبر پارلمینٹ وصدر سماج وادی پارٹی

یورپ(چیف اکرام الدین) ہندوستانی معروف بزنس مین سیاسی و سماجی شخصیت و سابق ممبر ہندوستانی پارلمینٹ و صدر سماج وادی پارٹی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت ان سخت حالات میں ہندوستانی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں کرونا ملک میں جاری لاک ڈاون کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے روزگار بند ہے عوام مشکل سے وقت گزراتے ہے اس وقت غریب اور یتیم لوگوں کے ساتھ مالی مدد کریں تا کہ غریب یتیم اور بے سہارا لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکے سیاسی و سماجی شخصیت و سابق ممبر ہندوستانی پارلمینٹ ابو عاصم اعظمی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وبا کے اس موقع پر ہندوستانی عوام غربت کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہے سابق رکن ہندوستانی پارلمینٹ وصدر سماج وادی پارٹی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ تمام سیاسی و سماجی اداروں سے مطالبہ ہے کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی بھرپور مدد کریں تا کہ عوامی مسائل بروقت حل ہو سکے اور عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا صرف تبلیغی جماعت کو نشانہ بنا رہی ہے اور سرکار کے تلوے چاٹ کر ہندو اور مسلمانوں کے بیچ نفرت پیدا کر رہی ہے میڈیا کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ میڈیا کو اس طرح نہیں کرنا چاہئے میڈیا کو غریب کے حق کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی بجائے پیار و محبت پیدا کرنا ضروری ہے تا کہ مسلمانوں اور ہندو کے درمیان جاری نفرت کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے اس سخت حالات میں بھی مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی جاری ہے جو افسوس ناک ہے حکومت مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم و ستم بند کرے اس وقت اللہ کی بارگاہ میں کرونا وائرس جیسے وبا اور آفات سے تمام انسانیت کو نجات ملنے کیلئے دعائیں کرنی چاہئے تا کہ کرونا وائرس سے مسلمانوں کو نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں