وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت
ٹکرز۔
بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس/فیصلے
▪این سی او سی نے بین الصوبائی وزرا تعلیم فورم کو کورونا وائرس کے پھیلاو پر ملکی، ریجنل اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی
▪سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھئ اپنی سفارشات بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو پیش کیں
▪ صوبائی وزرا نے اپنے متعلقہ صوبوں کی، ایجوکیشن سیکٹر کی صورت حال سے فورم کو آگاہ کیا
▪ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں آج چھٹیوں یا سکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
▪ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس 23 نومبر پیر کو 11 بجے دوبارہ میٹنگ کرے گی۔
▪ سیکرٹری ہیلٹھ نے سفارش کی کہ تمام وزرا اگلی میٹنگ سے قبل اپنے متعلقہ ہیلتھ اتھارٹیز سے مشاورت کر کے اپنی سفارشات تیار کریں۔
▪23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور سکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
▪ آج بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم
16نومبر 2020۔