جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کے بعد اقلیتی برادری کے نوجوانوں کے فلاحی کام،چار سو افراد میں نقد رقم تقسیم کی گئیاورگھر وں میں سبزی پہنچائی گئی

Spread the love

جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند) جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کے بعد اقلیتی برادری کے نوجوانوں کے فلاحی کام،چار سو افراد میں نقد رقم تقسیم کی گئی اورگھر وں میں سبزی پہنچائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کے بعد بے روزگار ہونے والے افراد کی مخیر حضرات کی جانب سے مدد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہندو برادری کے نوجوانوں نے اس مشکل گھڑی میں خدمت کی مثال قائم کی ہے فلاحی تنظیم ہر ی کرشنا کی جانب سے امیت کمار چھابڑیا،پردیپ،سنجے،ونوداور اکشے نے 400غریب افراد میں 1500,1500نقد رقم تقسیم کی انکا کہنا تھا کہ مزید ایک سو افراد میں نقد رقم تقسیم کی جائے گی چھ لاکھ اب تک دے چکے ہیں جبکہ دوکانداروں کے ایک گروپ جس میں ایوش وادھوانی،دنیش،سمیش ککریجا اور پریم ملکانی نے گھر گھر جاکر150 غریبوں کو 250تک کی سبزی پہنچائی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں