پی ٹی ائی میں آئے روز نئے دوستوں کی شمولیت، حکومت کی کارکردگی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔مشیر برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات
پشاور(نمائندہ وصال احمد) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے محکمہ مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ بونیر میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت مخالفین کے لئے بونیر میں خطرے کی گھنٹی ہیں مخالفین کو بونیر پاکستان تحریک انصاف کے قوت کا اندازہ ہوگیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلء کنڈاو رشکہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بونیر کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دیا ہیں اسکی مثال پورے صوبے میں نہیں ملتی۔شمولیتی تقریب سے سابقہ امیدوار کامران خان، انعام الرحمن ایڈوکیٹ، جنرل کونسلر ابرار خان، جنرل کونسلر ثواب خان اور پارٹی کی دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔مشیر وزیراعلی ریاض خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں آئے روز نئے دوستوں کی شمولیت،حکومت کی کارکردگی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے انھوں نے کہا کہ بونیر کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ریاض خان نے کہا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس پرجوش انداز میں سیاسی لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے اور جس شفافیت سے نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہوا ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2023 کا سال بھی پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی سے طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی بھرپور لگن کی وجہ سے صوبہ ترقی کی بہترین منزلیں طے کررہا ہے۔ اس موقع پر کئی سیاسی خاندانوں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی