ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی قوموں کو بامِ عروج تک پہنچانے کا ذریعہ ہے جدید تعلیم

Spread the love

ساہیوال اوکاڑہ (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی قوموں کو بامِ عروج تک پہنچانے کا ذریعہ ہے جدید تعلیم تما م شعبوں کی متوازن ترقی کے لئے نہ صرف ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے بلکہ طالبعلموں کو مقابلہ ومسابقہ کے ذریعے آگے بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز نے ہمیشہ سے طلبا ء و طالبات کی تعلیمی راہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں غیر نصابی سر گرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز دیپالپور میں 15ویں سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،پرنسپل میڈم شازیہ خضر ،والدین اور طالبعلموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پرنسپل میڈم شازیہ خضر نے سپاس نامہ پیش کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نپٹنے کے لئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں دنیا میں بدلتی ہوئی سیاسی و معاشرتی اور معاشی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے جدید علوم پر دسترس وقت کا تقاضا ہے ہ میں بہتر مستقبل کے لئے جدید علوم حاصل کرنا ہیں تاکہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز سے خوش اسلوبی سے نمٹا جا سکے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام طالب علموں کی تعلیمی میدان میں راہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پربھر پور توجہ دیں اساتذہ کرام طالب علموں کے لئے رول ماڈل بنیں ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجا زنے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات میں شیلڈز، تعریفی سرٹیفکیٹ ،میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں علاوہ ازیں انہوں نے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ دکھانے والے اساتذہ کرام کو شیلڈز پیش کیں ۔ قبل ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز دیپالپور میں زیر تعمیر ابراہیم بلاک (بوائز سکیشن) کا بھی افتتاح کیا بعد ازاں انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور ملکی ترقی و سلامتی کے لئے دعا بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں