ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ نے دیہات میں بھی مین ہولز لگانے شروع کر دئے

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ نے دیہات میں بھی مین ہولز لگانے شروع کر دئے ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹر نعیم نجمی نے چک نمبر 89/6R اور 60/5L میں کھلے مین ھولز پر کور لگا دئے ہیں۔ ان چکوک کے مکینوں محمد ابراہیم، محمد رمضان اور صداقت سلیم نے ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پہلی بار دیہات کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ کوششیں ہو رہی ہیں جس پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بردار ستائش کے مستحق ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر نعیم نجمی نے بتایا کہ مرحلہ وار تمام دیہات میں کھلے مین ہولز پر کور لگانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں