ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: ہڑپہ کے سینئر سیٹیزن، بانی پاکستان بابا قائد اعظم کی مسلم لیگ کے سرگرم رکن بابا محمد سلطان سومرا 105 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگے۔
تفصیلات کے مطابق شہر ہڑپہ کی سینیئر ترین شخصیت 1924 میں ہڑپہ میوزیم کے پہلے کیوریٹر باؤ کنار نات کے بیٹے جگن نات کے ساتھ اپنے بچپن گزارنے والی ہڑپہ کی واحد شخصیت اس دارفانی سے رخصت ہوئیں ، ان کی رسم قل، بروز اتوار دن گیارہ بجے ان کے مقام سومرا ہاؤس ہڑپہ میں ہوئی،بابا سلطان سومرا 1947 کی تقسیم پر بہت سے مہاجرین کی مدد میں بھی پیش پیش رہے، اس کے علاؤہ 1965 اور 1971 کی جنگ میں بطورِ رضا کار کور کمانڈر وطن عزیز کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دیتے رہے، جس میں خصوصی شرکت جناب ظفر اقبال ایڈوکیٹ صاحب اور زیر نگران احساس یوتھ ونگ ہڑپہ جناب نعیم سحر بھٹی ایڈوکیٹ اور جناب اعجاز احمدچن صاحب ،مذبی،سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ اہل ہڑپہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔ منجانب صدر احساس یوتھ ونگ ہڑپہ محمد ایوب سومرا اور جنرل سیکرٹری عطاءفرید سومرہ
