سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی میں روڈسیفٹی آگاہی سیمینارکاانعقاد

Spread the love

ساہیوال: چیچہ وطنی(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی میں روڈسیفٹی آگاہی سیمینارکاانعقادکیاگیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹرآصف کمال نےطلباءوسٹاف سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ آج کےاس آگاہی پروگرام کامقصدہمارےنوجوان طلباء کو ٹریفک قوانین سے روشناس کراناہے،کیونکہ ہماری نوجوان نسل ملک وقوم کے روشن مستقبل کی ضامن ہیں کسی بھی مہذب معاشرےکااندازہ وہاں کےٹریفک قوانین کی پابندی سے بآسانی لگایاجاسکتا ہے۔ہرسال ہزاروں افرادسڑکوں پرحادثات کیوجہ سے اپنی جانیں گنوا بیٹھتےہیں۔لہٰذاروڈحادثات میں قیمتی جانوں کےنقصان کی روک تھام کیلئےٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اقدامات پرعمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے طلباء سےتلقین کرتےہوئےکہاکہ موٹرسائیکل سوارافرادہیلمٹ کااستعمال لازمی کریں،ہیلمٹ حادثےکےدوران ہیڈانجری سےمحفوظ رکھتاہے،تیزرفتاری،زگزیگ حالت میں موٹرسائیکل چلانانہ صرف اپنی بلکہ روڈپرچلنےوالےدیگرلوگوں کی جانوں کوخطرےمیں ڈالنےکےمترادف ہے۔قانون کی روح سے اٹھارہ سال سےکم عمریابغیرلائسنس کےموٹرسائیکل کااستعمال ہرگزنہیں کرسکتے،قانون کی بالا دستی کیلئےٹریفک قوانین کی پابندی کرنامعاشرے کے ہرشہری کی قومی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں