ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: پاکپتن
تھانہ ڈل وریام پولیس ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ضیاء الحق چوہدری کی نگرانی میں پولیس ایپ کے ذریعے آنے والے سائلین کو چیک کرنے کا سلسلہ جاری
ایس ایچ او تھانہ ڈلوریام محمد عارف بھٹی نے کانسٹیبل محمد عادل کو آنے والے سائلین کا ریکارڈ E پولیس ایپ پر چیک کرنے کا ٹاسک دیا تھانہ میں درخواست دینے کے لیے آنے والے شہزاد یوسف ولد محمد یوسف کو چیک کیا گیا تو شہزاد یوسف تھانہ جڑانوالہ صدر ضلع فیصل آباد کا اشتہاری نکلا جو کہ جڑاوالا پولیس کو مقدمہ نمبر 154 /09 مطلوب تھا ایس ایچ او تھانہ ڈلوریام محمد عارف بھٹی نے شہزاد یوسف کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ کو آگاہ کردیا
