ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: موٹروے پولیس بیٹ نمبر16 چیچہ وطنی کی بروقت کارروائی سے ایک ماں کو اس کا بیٹا مل گیا ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او بیٹ نمبر16 چیچاوطنی ریاض احمد ڈوگر کو دوران پیٹرولنگ ایک چودہ سالہ گمشدہ بچہ ملا جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا اس بچے سے جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ کچھ بھی نہ بتا سکتا تھا بچے کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر دفتر موٹروے پولیس لایا گیا اور بچے کے ورثا کی تلاش شروع کی گئی موٹروے دفتر میں موجود ایڈمن آفیسر رضوان نقوی اور سی پی او ریاض احمد ڈوگر نے بچے کی تصویر بنا کر پریس کلب کے گروپوں میں شیئر کی اور اپنے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے نزدیکی آبادیوں اور گاؤں میں مساجد میں اعلانات کروائے گئے کافی تگ و دو کرنے کے بعد اور مقامی میڈیا گروپ کے ممبران کی کوششوں سے آخر کار بچے کے والد سے رابطہ ہوگیا اور اس کا فون نمبر حاصل کرنے کے بعد اس کے والد کو کال کر کے دفتر میں بلایا گیا جہاں پر ضروری تصدیق کاروائی کرنے کے بعد بچے کو اس کے والد اور چچا کے حوالے کیا گیا ۔بچے کا نام محمد مدثر ولد علی اختر معلوم ہوا جو کہ قریبی گاؤں کا رہائشی تھا ۔اپنے بچے کو صحیح سلامت ملنے پر بچے کے والد علی اختر نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں
