سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کی اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کی اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ کارروائی کے دوران اوور لوڈ والی 7کمرشل گاڑیوں کو بند کر دیا گیا اور تیس ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے کہا کہ اوور لوڈنگ سے سڑکوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے اس لیے ہائی وے پر کسی اوور لوڈ گاڑی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اوور لوڈنگ اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں