ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: ۔آر پی او آفس ساہیوال میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد۔تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر معین مسود، ڈی پی او ساہیوال محمد صادق بلوچ،ایس پی لیگل عبدالوحید،اے ڈی آئی جی میاں آصف علی وٹو،پی ایس او ٹو آر پی او انسپکٹر محمد رضا شاہ،محمد اقبال ایس ڈی او توسیع جنگلات ساہیوال،عارف علی ریجنل جنگلات آفیسر ساہیوال اور دیگر آفسران و دفتری عملہ نے شرکت کی اور تبوبیا کے پودے لگائے۔آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان جنگلات کی شدید کمی کا شکار ملک ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کے مضر اثرات پر فوری قابو پانے کیلئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ’پلانٹ فار پاکستان‘پروگرام ملک میں جنگلات کی کمی دور کرنے کا انقلابی پروگرام ہے جس میں پوری قوم کو بھرپور شرکت کرنی چاہیے،بعداز انہوں نے بسلسلہ شجرکاری مہم موسم بہار کی واک میں حصہ لیا اور ذیلی دفاتر،ڈی پی اوز،ایس ڈی پی اوز اور تھانہ جات میں بھی پودے لگانے کی ہدایات دیں۔
