بے لوث خدمت پر نرسزکے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے اپنے آفس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وباء کے دوران بہترین خدمات سرانجام دینے اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت پر نرسزکے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے اپنے آفس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نرسوں کی اعلیٰ خدمات کا اعتراف ہم پر فرض ہے کیونکہ کورونا وباء میں بھی نرسوں نے بلا خطر فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ورثاء بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں تو نرسیں ہی بیمار کی خدمت کرتی ہیں اس لئے بیماروں کی صحت یابی میں نرسوں کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبہ میں نرسز کے کردار کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نرسوں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں نرسنگ کا پیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت نے نرسوں کا سروس سٹرکچر بھی بہتر بنایا ہے۔ تقریب میں پولیس کے خصوصی دستے نے نرسوں کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں