پاکپتن کے نجی سکول کے طلبہ و طالبات کا ہڑپہ میوزیم کا دورہ

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )پاکپتن کے نجی سکول کے طلبہ و طالبات کا ہڑپہ میوزیم کا دورہ، شجرکاری مہم کے تحت طلبا و طالبات نے پودے لگائے، ہڑپہ تہذیب کو نوجوان نسل میں روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیوریٹراحمد نواز ٹیپو۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نجی سکول کے طلباء و طالبات نے ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا اور میوزیم کے لان میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ ہڑپہ میوزیم کے کیوریٹر احمد نواز ٹیپو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بچوں کو میوزیم کے مختلف حصوں بارے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ ہڑپہ تہذیب کو نوجوان نسل میں روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احمد نواز ٹیپو نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت تمام بچے اپنے سکولوں کے علاوہ گھر میں بھی پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کا بھی انتظام کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام طلباء و طالبات شجرکاری مہم میں حصہ لیں اور قومی ذمہ داری کو پورا کریں کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی مسائل سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں