ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پرغیر قانونی کالونیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل کی سربراہی میں عارف والا روڈ پر بننے والی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کی گئی اور متعدد غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کو سیل کر دیا گیا۔ جن کے خلاف کاروائی کی گئی ان میں کھوکھر ٹاؤن 114/9L،موسیٰ بلاک 108/9L، تاج محل 100/9Lاور گلشن جمیل 101/9Lشامل ہیں۔کاروائی کے دوران غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے فلیکسز کو ہٹا دیا گیا اور گیٹ کو مسمار کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی اور سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔بعد ازاں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ذائقہ ان کمرشل مارکیٹ بائی پاس 87/9Lکو سیل کر دیا گیا اور وہاں جاری کام کو بھی فوری بند کروا دیا گیا۔
