ساہیوال: چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: :بااثر دکاندار اور غنڈوں کا جوتے تبدیل کرنے پر جھگڑا دیہاتی خاتون اور شوہر پر تشدد خاتون زخمی افسران کے حکم پر بمشکل مقدمہ درج مشہور زمانہ ٹاوٹ بالی اور ایس ایچ او کی وجہ سے پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینے لگی آئی جی۔آر پی او۔ڈی پی او سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی اپیل
60/61جی ڈی کی صغراں بی بی اور خاوند نے خریدے گئے جوتوں میں سے تین جوڑی جوتے تبدیل کروانے چاہے اسی بات پر تلخ کلامی ہوئ خاتون اور اسکا شوہر جوتے دکان پر ہی چھوڑ کر جانے لگے تو غلام حسین ۔نعیم اور انکے ملازم حملہ آور ہوگئے خاتون کے منہ پر جوتے ماردئیے ڈنڈے کے وار کرکے خاتون اور اسکے شوہر کو زخمی کردیا راہ گیروں نے جان چھڑائی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بمشکل تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن ایک مشہور زمانہ ٹاوٹ اور لین دین کرنے والے کی مداخلت کی وجہ سے پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کررہی ہے خاتون نے آئی جی۔آر پی او اور ڈی پی او ساہیوال سے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کی اپیل کی ہے
