ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے منٹگمری ہال میں خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عکاشہ رسول نے خصوصی افراد کو درپیش مختلف مسائل اور انکے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے اگاہ کیا۔ اے ڈی سی جی نے تمام شرکاء کو یقین دلایا کہ خصوصی افراد کو سہولیات مہیا کرنے اور انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سماجی تنظیموں کی بھر پور مدد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
