میڈیکل فکیلٹی کی ذمہ داری مریضوں کو بہترین علاج یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو بہترین میڈیکل تربیت فراہم کرنا بھی ہے

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان نے کہا ہے کہ میڈیکل فکیلٹی کی ذمہ داری مریضوں کو بہترین علاج یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو بہترین میڈیکل تربیت فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ اچھے ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کر سکیں۔ میڈیکل کے شعبے میں ہونے والی تحقیق سے آگہی اور ریسرچ پر توجہ سے ہی بہترین ڈاکٹر بنایا جا سکتا ہے جس کیلئے فکیلٹی کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خاور سعید، ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید، پروفیسر ہارون الرحمن گیلانی، ڈاکٹر اختر محبوب، ڈاکٹر راؤ ریاض الحق، ڈاکٹر صفیہ اظہار، ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، ڈاکٹر نادر محمود، ڈاکٹر عبدالستار چانڈیا، ڈاکٹر ذیشان احمد جمیل، ڈاکٹر سمیع اللہ خان، ڈاکٹر محمد سلیم اختر، ڈاکٹر زاہد رفیق، ڈاکٹر شاہد علی، ڈاکٹر خلیل احمد اور ڈاکٹر رئیس عباس لیل سمیت فکیلٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی کالج کیلئے خدمات کو سراہا اور پوسٹ گریجویشن کیلئے کالج کی رجسٹریشن کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا جس سے ہسپتال میں پوسٹ گریجویشن کی تربیت ممکن ہو سکی۔ تقریب سے مقررین نے پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انہیں کالج کیلئے ایک سرمایہ قرار دیا۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان نے انہیں شیلڈ اور فکیلٹی ممبران نے تحائف پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں