پنجاب حکومت کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز کالج ہڑپہ میں کلچرل ڈے منایا گیا

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )پنجاب حکومت کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز کالج ہڑپہ میں کلچرل ڈے منایا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ تھیں۔ کلچرل ڈے کی تقریبات میں کالج پرنسپل میڈم ناہید، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر روایتی کھانوں کے سٹالز لگائے گئے تھے اور طالبات نے پنجاب کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے ٹیبلو، خاکے پیش کیے اور دوسری سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ نے کہا کہ کلچرل ڈے منانے کا مقصد نئی نسل کو پنجاب کی تہذیب بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی تہذیب و ثقافت کے فروغ کیلئے اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچرل ڈے اپنی روایات کو زندہ کرنے کی ایک کوشش ہے اور امید ظاہر کی کہ طالبات کو بھرپور تفریحی مواقع فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی ثقافت سے بھی روشناسی ہوئی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں