ساہیوال چیچہ وطنی کسووال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال سے) بدبخت درندہ صفت باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر ساڑھے تین سال تک اپنی حوس کا نشانہ بناتا رھا پولیس تھانہ کسووال نے پکڑ کر پابند سلاسل کردیا تفصیل کے مطابق کسووال کے نواحی گاؤں چک نمبر 104بارہ ایل کے رہائشی حق نواز جوکہ پل 104بارہ ایل پر ائل ایجنسی کا کاروبار کرتا ھے حالیہ مقیم درس کالونی کسووال ھے جوکہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے اپنی سگی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا جب بچی نے اپنی ماں کو بتایا تو بدبخت شخص اپنی بیوی کو گرم لوھے اسلحہ کے زور پر تشدد کرکے خاموش کرادیتا بچی کی ماں کے مطابق بدبخت شخص ساڑھے تین سال سے زیادتی کر رھا ھے بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ استانیوں کے دریافت کرنے پر بچی نے یہ وقوعہ اپنی استانیوں کو بتایا انہوں۔نے بچی کے ماموں اور ماں کو بلایا یہاں ماں نے حقیقت کھول کر رکھ دی ماموں نے پولیس تھانہ کسووال کو اطلاع دی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بدبخت کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا بچی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے
