
ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل) چیچہ وطنی
بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022.23 کے لیے کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ نے کی نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سعادت امیدوار برائے جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی مہر سرفراز حامد سپرا ایڈووکیٹ نے حاصل کی اس کی میزبانی راوین لائیرز خان تجمل حسین لوہڑی ایڈووکیٹ نے کی تقریب میں تمام الائنس کے 30 سے زائد ممبران نے خطاب کیا اور مہر سرفراز حامد سپرا ایڈووکیٹ کو نامزد کیا تقریب کی میزبانی کے فرائض کنوینر ادبی ونگ سید وحید حسین شاہ ایڈووکیٹ نے ادا کئے