یوم پاکستان کے سلسلے میں ظفر علی سٹیڈیم میں والی بال کا میچ

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )یوم پاکستان کے سلسلے میں ظفر علی سٹیڈیم میں والی بال کا میچ، پنجاب گرین اور پنجاب وائٹ کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ، پنجاب گرین نے میچ1کے مقابلے میں 2گیمز سے جیت لیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے انعامات تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام والی بال کا میچ منعقد ہوا جس میں 2 ٹیموں پنجاب گرین اور پنجاب وائٹ نے حصہ لیا۔ میچ کی خاص بات دونوں ٹیموں میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شمولیت تھی۔ میچ پنجاب گرین نے سخت مقابلے کے بعد 1کے مقابلے میں 2گیمز سے جیت لیا۔ جیتنے والی ٹیم کا سکور12-15، 15-12 اور10-15رہا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عاصم سلیم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم بھی موجود تھے۔ میچ کے بعد ظفر علی سٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں