معروف ڈرامہ رائٹراورموٹیویشنل سپیکر افتخار افی کی مقامی معروف شاعر عبدالغفور کشفی کی دعوت پر پنن وال آمد

Spread the love

کھیوڑہ (راشدخان،نمائندہ خصوصی )
معروف ڈرامہ رائٹر ،شاعر ،ایکٹر اور موٹیویشنل سپیکر افتخار افی کی مقامی معروف شاعر عبدالغفور کشفی کی دعوت پر پنن وال آمد فتخار افی ہم ٹی وی چینل سے آن آیئر ڈرامہ (پری زاد)میں کمالی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو عوام میں بہت مقبول ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے قصبہ پنن وال سے تعلق رکھنے والےِ یوکے پلٹ معروف شاعر عبدالغفور کشفی کی خصوصی دعوت پر معروف ڈرامہ رائٹر ،شاعر ،ایکٹر اور موٹیویشنل سپیکر افتخار افی پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ان کے ساتھ افسانہ نگار گلفام غوری بھی موجود تھے کھانے کے بعد کرنل علی رضا کے رہائش گاہ پر دورہ چائے پرایک پر غیر رسمی مشاعرہ بھی سجایا گیاجس میں میزبان شاعر سمیت دیگر موجود شعرا ءنے اپنا اپناکلام سنایااس موقع پرپروفیسر محمود پاشا نے جہلم سے ان کے ساتھ شفقت للہ،شاہد محمود،عبدالصبور،زین ریاض،فیصل سلمان،اور عظیم خان،موجود تھے ،افتخار افی
نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرنل صاحب کے ڈیرہ پر موجود ملازمین میرے کام کو پسند کرنے والے نکلے ان سے میں نے خصوصی ملاقات کی جس کی مجھے بہت خوشی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حالیہ آن آیئرڈرامہ( پری زاد) میں میرا کردار معاشرہ کا ایک منفی پہلو ہے جسے دیکھ کر جہاں میرے فین خوش ہیں وہی بہت سے ناراض بھی کہ میں نے منفی رول کیوں کیا؟ ان کے لئے خصوصی طور پرکہو کہ اچھا اداکاروہی ہوتا ہے جو ہر قسم کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ انہوں نے اپنے میزبان دوست اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کےا کہ انہوں نے اتنی محبتیں دی جو یادگار رہیگی میزبان عبدالغفور کشفی نے افتخار افی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بے پناہ مصروفیت کے باوجود عزت افزائی کی اور دعوت پر لمبا سفر کر کے پہنچے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں