حسب روائیت اس بار بھی مون سون بارشوں کے سبب کھیوڑہ تا پنڈ دادنخان مرکزی سڑک ٹریفک کے لیے مکمل بند

Spread the love

کھیوڑہ ( راشد خان سے)
لاوارث تحصیل کی عوام اپنے ہی شہر میں محصور ہونے پر محبور۔مقامی انتظامیہ سمیت منتخب نمائندوں کی نااہلی
تفصیلات کے مطابق حسب روائیت اس موسم برسات میں پہاڑی علاقوں سے آنے والے پانی کونامناسب گزر گاہوں اور قدرتی آبی گزرگاہوں پر قبضہ مافیا کے راج کیوجہ سے شہر کی مرکزی سڑک پر کئی کئی فٹ کا ریلہ مسلسل تین گھنٹے گزرتا رہا جسکی وجہ سے شہر سے آنے والی اور شہر کیطرف جانے والی مالبردار اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہوگئی سینکٹروں مسافر تین گھنٹے بے یارومدد گار برساتی ریلے کیوجہ سے محصور ہوگئے مالبردار گاڑیوں کے بند ہونے سے ٹریفک کا نظام ٹھپ ہوگیا یہ صورت حال ہر سال موسم برسات میں پیدا ہوتی ہے جسکی بڑی وجہ مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور قدرتی آبی گزرگاہوں کا بند ہونا ہے سالانہ برساتی نالوں کی صفائی صرف کاغذوں تک محدود نالوں کی صفائی کی مد میں بننے والے بھاری بل غیر ضروری کاموں میں صرف ہو جاتے ہیں چیک اینڈ بیلنس اور بروقت کاروائی کے فقدان کیوجہ سے موسم برسات کا سارا سیزن عوام کے ساتھ ساتھ ٹراسپورٹروں کے لیے اذیت بن جاتا ہے۔ مقامی طور پر منتخب ہونے والے صوبائی و قومی اسمبلی کے نمائندے اس جیسی درجنوں عوامی پریشانیوں سے بے نیاز نجانے کون سے منصوبے مکمل کرنے میں مصروف ہے عوام کی سمجھ سے بالا تر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں