پنڈ دادنخان (راشد خان سے) پنڈدادنخان تحصیل کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرو ۔تین سال سے جاری عوامی مفاد کا ڈیول کیرج وے منصوبہ وفاقی بجٹ میں ڈیڑھ ارب کی رقم کے اعلان سے ہماری توہین کی ہے
للہ جہلم ڈیول کیرج وے عوام کے لیے عذاب بن چکا ہے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 برگیڈیئر مشتاق احمد للہ کا پنجاب اسمبلی میں” حکومت جھنجھوڑ” خطاب
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ پی پی 26 پنڈ دادنخان کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی برگیڈیئر (ر) مشتاق احمد للہ نے اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں دھواں دھار خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جہلم پر مظالم بند کیے جائیں اس سال کے وفاقی بجٹ میں ڈیڑھ ارب کی رقم کے اعلان سے ہماری توہین کی گئی ہے دھمکیاں لگانے والے مجھ سے لکھوا لیں احتجاج نہیں رکے گا للہ جہلم ڈیول کیرج وے عوام کے لیے عذاب بن چکا ہے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے ساتھ دشمنی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مقدمات کے اندراج کی دھمکیاں احتجاج نہیں روک سکیں گی ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کی پینتیس سالہ رفاقتوں کا ہی خیال کرلے انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا موجودہ دور اقتدار میں لوگوں سے مرنے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے ؟؟
انہوں نے پنجاب حکومت سے ڈیول کیرج وے کے لئے کم از کم پانچ ارب کی ادائیگی کے لئے درخواست کردی ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا صرف ضلع جہلم کے لئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں ؟؟
مشتاق احمد للہ نے حکومت سے کھیوڑہ بائے پاس کے لئے بھی استدعا کی ممبر صوبائی اسمبلی نے تحصیل پنڈدادنخان کے معروف صنعتی ادارے ایل سی آئی سابق (آئی،سی،آئی)کی طرف سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس سو کنال اونے پونے داموں خریدنے کی خوائش پانچ ہزار گھرانوں کو بے گھر کردے گی برسوں سے آباد خاندانوں کو بے گھر کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اگر حکومت اتنے بڑے پاور فل ادارے کے سامنے بے بس ہے تو سینکڑوں گھرانوں کو بے گھر ہونے سے بچانے کا سدباب کرے
برگیڈیئر مشتاق للہ نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پڑھا لکھا پنجاب کے نعرے لگانے والے ہماری تحصیل پنڈ دادنخان میں قائم ان تین کالجز کے بارے میں سوچیں جو اپ گریڈ ہونے کی بجائے ڈاؤن گریڈ ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بے حس ہوچکی ہے خدارا ہمارے حلقہ پر رحم کریں علاقائی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے