سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کے عہدے داران کا معروف سماجی رہنما چوہدری سلیم اللہ خان کی دعوت پر کھوتھیاں جالپ کا دورہ

Spread the love


ُپنڈدادنخان ( راشد خان سے)
گاوں میں جاری رفاعی منصوبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی و ملکی سیاست پر سحر حاصل نشست
اپنے علاقہ کو دور جدید کےمطابق تیار کرنا ہمارا مشن ہے ۔سلیم اللہ خان
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے مضافاتی گاوں کھو تھیاں کے بحرین میں مقیم معروف رفاعی و سماجی رہنماسلیم اللہ خان کی دعوت پر سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہداران نے کھوتھیاں گاوں کا دورہ کیا
گاؤں کے خوبصورت نظاروں اور لہلہاتی فصلوں کے ساتھ پرتکلف دعوت طعام سے لطف اندوز ہوتے ہوئے چوہدری سلیم اللہ خان نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقے میں جاری عوامی فلاح و بہود کے منصوبوں بارے تفصیلی معلومات فرام کیں
ایک سوال کے جواب میں چوہدری سلیم اللہ خان نے بتایا کہ عام آدمی مہنگائی کے اس دور میں گھر میں ہونے والی خوشی غمی میں ٹینٹ سروس کے بھاری خرچ سے بہت پریشان ہوتا ہے اس کے حل کے لیے ہم نے اپنے ذاتی خرچ پر ڈیرے پر مکمل سامان فی سبیل اللہ تیار کروارکھا ہے جسے ہر خاص وعام ضرورت پر استعمال کرسکتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ کچہری کے کلچر نے ہمارے معاشرے کو تباہ کردیا ہے مصالحتی بیٹھک کا کام بھی میرے ڈیرے کی وساطت سے بہت کامیاب ہورہا ہے اب تک کئی جھگڑوں ناچاقیوں کے مسائل باہمی مشاورت سے سلجھائے جاچکے ہیں جو صدقہ جاریہ ہے میڈیا کلب کے اراکین نے رفاعی و سماجی ومذھبی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے بنائے گئے ڈیرے کا دورہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے گاؤں میں موجود سکول مدارس اور ویلفیئر کے دیگر کاموں سے متعلق معلومات حاصل کیں اس موقع پر علاقہ جالپ کی معروف شخصیات چوہدری نزیر احمد مارتھ چوہدری وسیم اللہ چوہدری وقاص کہوٹ ںشاہد بٹ اعجاز مغل صاحب و دیگر سے گاؤں کے طرز زندگی اور میسر سہولیات بارے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں