45 ڈگری درجہ حرارت اوریونین کونسل کندوال میں دو ماہ سے پینے کے پانی کی فراہمی بند

Spread the love

پنڈدادنخان ( راشد خان سے)
شدید ترین گرمی میں پانی کی بندش سے تنگ عوام سڑکوں پر اگئی للہ خوشاب روڈ کندوال کے مقام پر بند کردیا۔۔ ڈی سی جہلم سے فوری نوٹس کا مطالبہ
ٹفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کی اہم ترین سیاسی اہمیت کی حامل یونین کونسل کندوال میں پینے کے پانی کی بندش کے خلاف اہل علاقہ کا پرامن احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائروں کو آگ لگادی
جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی موسم گرما میں کندوال گاوں میں پینے کے پانی کی دو ماہ سے فراہمی بند چلی آرہی ہے جس سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہےمقامی افراد پینے کا پانی دس کلو میڑ دور سے لانے پر مجبور ہوگئے ہیں مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کندوال میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں ڈی سی جہلم اس اہم ترین ایک ایشو پر فوری نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں