اتحادیوں کی حکومت سے علیحدگی ،حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ھے,چوہدری عابد اشرف جوتانہ

Spread the love

کھیوڑہ ,( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
اتحادیوں کی حکومت سے علیحدگی ، اپوزیشن اور عوام کا مہنگائی کے خلاف احتجاج حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ھے-
ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی طویل بندش محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے-چوہدری عابد اشرف جوتانہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور حلقہ این اے 67 سے آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری عابد جوتانہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سیاست کو ذاتی مفادات تک محدود کر دیا گیا ھے جبکہ ملک و قوم کے مفادات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی- ق لیگ نے بے لوث اتحادی کی طرح ھر مشکل میں حکومت کا ساتھ دیا لیکن حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں پر پورا اتری نہ ہی ہمارے کارکنوں کو ریلیف دیا جا رہا ھے – اس وقت حکومتی کشتی ڈگمگا رہی ھے، سیاست کے موسمی پرندے نئے ٹھگانوں کی تلاش کیلئے پر تول رہے ہیں لیکن تمام سیاسی جماعتیں خواہ وہ اپوزیشن کی ہوں یا حکومتی اتحادی ان مفاد پرستوں کی اصلیت جان چکی ہیں اب ان لوگوں کو کوئی قبول نہیں کرے گا کیونکہ ان کا سیاسی وجود ریت کی دیوار ثابت ہونے والا ھے – وہ وقت دور نہیں جب ان کو سر چھپانے جگہ بھی نہیں ملے اور اپنی غلطیوں اور کوتاہئیوں کی وجہ سے عوام کا سامنا نہیں کر پائیں گے – آئندہ الیکشن میں عوام ان کا احتساب کرے گےگی اور بہت کچھ نیا دیکھنے میں آئے گا کیونکہ عوام اب باشعور ہو چکی ہے
انہوں نے کہا این اے 67 ایک وسیع حلقہ ھے لیکن اسے گنتی کے دو تین سو حواریوں تک محدود سمجھا جا ریا ھے- منافقین کے دن گنے جا چکے ہیں -ہماری جنگ ھر ووٹر کی عزت اور حقوق کیلئے ھے اپنے ووٹرز کو ان مشکل حالات میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے –
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی بحالی کیلئے کوئی مثبت اقدامات نہیں کر رھی ، سینکڑوں محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کی حق تلفی کی جا رہی ھے – محنت کشوں کے معاشی حقوق کا جس طرح استحصال کیا جا رہا ھے یہ سرا سر ناانصافی اور ظلم ھے – ہم ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں – ڈنڈوت سیمنٹ کی بحالی میں مزید تاخیر ناقابل برداشت ھے –
انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان پچھلے 72سال سے غیروں کے ہاتھوں میں یرغمال ھے- تحصیل پنڈدادنخان کے حقوق کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے اور انشاءاللہ عوام کی محبت ، اتفاق اور طاقت سے اس تحصیل کے حالات بدلیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں