راجہ گلزار چیئرمین اور شاہد بھاگوان نے وائس چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی،راشدخان)
ٹرن اوور مکمل حالات سازگار راجہ گلزار چیئرمین اور شاہد بھاگوان نے وائس چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔۔ سابقہ چیئرمین ملک محسن اور وائس چیئرمین ندیم نے استعفی دے کے حلف کی پاسداری کی اعلی مثال قائم کر دی۔نئی کابینہ جلد جلد حلف اٹھائیں گے
مقامی مذہبی رہنما بشیر کرم نےتمام معملات کی خوش اسلوبی میں اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان بلدیاتی انتخابات کے بعد تمام کونسلروں نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی سیٹ کے لیے مذہبی رہنما بشیر کرم کی موجودگی میں حلف اٹھایا تھا اور چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عرصہ مقرر کیا گیا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سابقہ وائس چیئرمین خواجہ توکل نے اپنی مقررہ مدت کے مطابق حلف کی پاسداری کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا اور ندیم گجروائس چیئرمین بن گئے اب چیئرمین راجہ گلزار اور وائس چیئرمین شاہد باگوان حلف کے مطابق معروف عالم دین بشیر کرم کی موجودگی میں چیئرمین اوروائس چیئرمین بن گئے جبکہ ملک محسن اور ندیم گجر نے استعفی دے دیا امید ہے نئے چئیررمین اور وائس چیئرمین شہر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں