
کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
فنون لطیفہ مصروف ترین اور گھٹن زدہ زندگی میں نسیم سحر کا جھونکا ہے جواس اذیت ناک دور میں کچھ وقت کے لئے سکون کا باعث بنتے ہیں۔صفدر کامران
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ البیرونی ایسوسی ایٹ کالج پنڈدادنخان میں پینٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو پینٹنگ ایک آرٹ اور پروفیشن کے بارے میں بتایا گیا مصور صفدر کامران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلخ زندگی کو سہل اور آسان بنانے میں پینٹنگ بہت زیادہ معاون ثابت ہوتی ہے – قدرت کے کمالات اور نعمتوں کو کینوس پر اتارنے کا نام مصوری ہے-شرکاء نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس شعبے میں اپنے علاقے کی قومی اور بین الاقوامی پہچان کروانے والے آرٹسٹ صفدر کامران ملک کے تعاون سے گورنمنٹ البیرونی ایسوسی ایٹ کالج میں مصوری کی ورکشاپ کت اہتمام کا خیر مقدم کرتے ہیں شرکاء میں دیگر مکاتب فکر کے کے ساتھ بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور چاند محمد اور جناب عبدالغفور خالد آف گوجرانوالہ نے شرکا طلبا وطالبات کو مصوری کے رموز سکیچنگ کلر مکسنگ اور پینٹنگ پر لیکچر دیا اور سائیٹ پر لائیو پینٹنگ بنائی – جس کو شائقین فن نے بہت سراہا اس موقع پر پرنسپل نزہت رانجھا صاحب اور ہر دل عزیز پروفیسر نیاز اعوان صاحب نے صفدر کامران ملک اور آرٹسٹ چاند محمد اور عبدالغفور خالد صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ طلبا کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ان مثبت فنون میں بھی اپنا اور اپنے وطن کا نام روشن کرنا چاہیے – انہوں نے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور پنجاب کالج سے آئے ہوئے شرکا کا بھی شکریہ ادا کیا –