الحمد اللہ میرا خواب میرا قائداعظمؒ ویلفیر سکول مکمل ہوا

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
الحمد اللہ میرا خواب میرا قائداعظمؒ ویلفیر سکول مکمل ہوا۔25 دسمبر حضرت قائداعظمؒ کے سالگرہ پہ باقاعدہ کھول جائے گا۔
یہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نظریاتی قومی یکجہتی اور فلاحی سرگرمیوں کا ایک سنٹر ہوگا۔راز لونی بھائی چارہ مومنٹ۔
تفصیلات کے مطابق راز لونی چئیرمین بھائی چارہ مومنٹ کوئٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک میرا سانس چلتا رہے اپنی بساط کے مطابق اپنی قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔میری قوم کا مجھ پہ مان ہے اور مجھے اپنی قوم پہ ناز ہے۔ایک شاپر میں نظریہ پاکستان کا لیٹریچر پیدل سکولوں میں جانے والے راز لونی کو اس قوم نے بہت کچھ دیا۔عزت شہرت پیار محبت۔جو راگ ہم آج سے دس بارہ سال پہلے گاتے اس وقت مفاد پرست تان سین کے بچے ہمیں پاگل جنونی کے نام سے پکارتے۔دوسری طرف ہمارا جنون ہمارا مقدس خواب تھا جس کے پیچھے ہم کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار تھے۔ہم نے اپنوں پرائیوں کی لقب زنی برداشت کی۔جس نظریہ کو عوام کے سامنے رکھا عوام نے بڑا پسند کیا۔اپنے عشق تحریک اور تاریخ پاکستان کو ہم ایک زندہ حقیقت سمجھتے اور عوام کے دلوں میں زندہ پایا۔عوام کے دلوں میں دکھ بھی ہیں مگر حضرت قائداعظمؒ پاکستان اور نظریہ پآکستان آج بھی ایک ولولہ کی طرح ان کے دلوں میں موجود ہیں۔میرا وطن ایک معجزہ ہے۔میرا نظریہ ایک حقیقت ہے۔میرا جغرافیہ ایک عقیدہ اور عقیدت ہے۔پاکستان زندہ باد۔قائداعظمؒ زندہ باد۔افواج پاکستان زندہ باد۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں