طارق بلوچ صحرائی کی چار سال سے بیسٹ سیلر کتاب (گونگے کا خواب ) کو پاکستان رائٹر گلڈز کی جانب سے گلڈز ایواڈ برائے 2018 سے نوازا گیا

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ، راشدخان) طارق بلوچ صحرائی کی چار سال سے بیسٹ سیلر کتاب (گونگے کا خواب ) کو پاکستان رائٹر گلڈز کی جانب سے گلڈز ایواڈ برائے 2018 سے نوازا گیا۔ اب تک طارق بلوچ کی شخصیت اور فن پر چار ایم فل مقالے لکھے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف افسانہ نگار طارق بلوچ صحرائی کی کتاب (گونگے کا خواب) کو گلڈذ ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر مصنف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میرے اوپر اللّه رب العزت کی طرف سے دی گئی بیشمار عنایات میں ایک اور اضافہ ہے کی کتاب “گونگے کا خواب” کو پاکستان رائٹر گلڈز کی جانب سے “گلڈذ ایورڈ براۓ سال 2018 اردو نثر کی بہترین کتاب عطا کیا گیا ھے جس کا سہرا میرے قاریئن کے سر ہے میں بطورمصنف اس اعزاز پر رب کریم کا بے حد شکر گزار ھو۔یاد رہے یہ کتاب پچھلے چار سال سے سب سے زیادہ فروخت اور پڑھے جانے والی کتاب ہے یا یوں کہ لیں کہ طارق بلوچ صحرائی اس وقت ملک میں سب سے زیادہ پڑھے جانےوالے مصنف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں