کوہستان نمک تین افراد کی لاشیں برآمد

Spread the love

پنڈ دادنخان (نمائندہ خصوصی )کوہستان نمک جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا ایک ہی رات میں مختلف جگہوں سے قتل کئے گئے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،تھانہ لِلہ پولیس کی عدم دلچسپی،لِلہ شریف سے سات روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش ساتویں روز ضلع چکوال کی حدود سے برآمد،چھ روز تک تھانہ لِلہ پولیس نے اغواء کندہ کو تلاش کرنے میں لواحقین کی مدد تک نہ کی، لوکیشن کے حوالہ سے جہاں بھی پولیس کو بلایا گیا پولیس نے کوئی مدد نہ کی البتہ جب قتل کی افواہ نکلی تو پھر تھانہ لِلہ کے اے ایس آئی راجہ خرم شہزاد اور ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سلیم خٹک نے کمال دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوہستان نمک سے نوجوان کی لاش تلاش کر نے میں بہت مدد کی اور مقدمہ بھی ضلع چکوال کی بجائے ضلع جہلم کے تھانہ لِلہ میں ہی ٹرانسفر کروا کر تفتیش شروع کر دی ہے21نومبر 2021کو 21سالہ نوجوان شبرات ولد خالد محمود قوم پرجال ساکن لِلہ ہندوانہ کواغواء کیا گیا جس کی درخواست نامعلوم افراد کے خلا ف تھانہ لِلہ میں دی گئی نوجوان کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی تا ہم ساتویں روز سرکلاں سے لاپھی جانے والے پرانے راستے سے لاش ملی وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جا تی ہے نوجوان کو چہرے پر فائر مار کر قتل کیا گیا ہے دوسرا واقع ضلع چکوال کی بشارت چوکی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں کوٹلہ کے معروف تاجر ملک عرب حسین ساکن سڈھانڈی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے ملک عرب حسین غریب وال سیمنٹ فیکٹری سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کوئلے کا کاروبار کر رہے تھے معلوم ہوا ہے کہ ان کا موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا گیا ہے تیسرے نامعلوم شخص کی لاش کلر کہار موٹروے شمال سے ملی ہے جس کے چہرے پر تیزاب ڈال کر شناخت بھی ختم کر دی گئی ہے پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے بلکہ نامعلوم شخص کی امانتاً تدفین کلر کہار قبرستان میں کی گئی ہے جبکہ چوتھا واقع تھانہ پنڈ دادنخان کے گاؤں آدووال میں پیش آیا جہاں پر راستے کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے باعث دو افراد زخمی جبکہ 55سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں