کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
نورانی جامع مسجد اسلام گنج کھیوڑہ میں انجمن نوجوانان اہلسنت وجماعت کھیوڑہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت انجمن کے صدر پیر طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی غلام مرتضی نورانی نظامی صاحب نے کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ کھیوڑہ شہر سمیت پوری تحصیل پنڈ دادنخان میں درس قرآن پاک کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کا شیڈول باہم مشاورت سے تشکیل کر کے جلد جاری کی دیا جائے گا۔اس کے ساتھ انجمن کے زیر اہتمام غریب نادار افراد کیلئے ماہانہ راشن کا انتظام کیا بھی کیاجائے گا۔ اس موقع پر پر انجمن کے ناظم اعلیٰ حضرت علامہ مولانا حافظ شہ انجم شہزاد قادری قلندری صاحب۔ حاجی افضل صاحب۔ صوبیدار تصدق حسین صاحب ۔راشد منظور. ملک شہزاد صاحب اور انجمن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی
